لوئراورکزئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے سے6 افرادجاں بحق 13 زخمی

کوئلے کی کان میں دھماکا گیس بھر جانے کے باعث ہوا


ویب ڈیسک January 15, 2015
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ فوٹو؛ فائل

ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 13 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے کے باعث روز دار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مقبول خبریں