گجرات فسادات میں امریکی عدالت نے نریندر مودی کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا

سربراہِ مملکت ہونے کے ناتے مودی کوامریکی عدالتو ں میں دائرمقدمات سے استثنیٰ حاصل ہے، فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ


این این آئی January 16, 2015
سربراہِ مملکت ہونے کے ناتے مودی کوامریکی عدالتو ں میں دائرمقدمات سے استثنیٰ حاصل ہے، فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

امریکی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف گجرات فسادات کے حوالے سے درج مقدمہ خارج کردیا۔

نیویارک کی فیڈرل ڈسٹرکٹ جج اینالیسا ٹوریس نے اپنے فیصلے میں امریکی محکمہ خارجہ کے اس موقف کودرست قراردیاکہ سربراہِ مملکت ہونے کے ناتے مودی کوامریکی عدالتو ں میں دائرمقدمات سے استثنیٰ حاصل ہے۔ مودی کیخلاف یہ مقدمہ گزشتہ سال ستمبرمیں انسانی حقوق کی ایک غیرمعروف امریکی تنظیم نے اس وقت دائر کیا تھا جب بھارتی وزیرِاعظم اپنے پہلے دورہ امریکا کی تیاری کر رہے تھے۔

مقبول خبریں