کسی پاکستان مخالف بھارتی فلم کونمائش کی اجازت نہیں دینگےفخر عالم

زیادہ تر بھارتی فلموں میں جرائم پیشہ افراد کے نام مسلمانوں کے ناموں پررکھے جاتے ہیں جو قابل مذمت ہیں، فخر عالم


این این آئی January 28, 2015
زیادہ تر بھارتی فلموں میں جرائم پیشہ افراد کے نام مسلمانوں کے ناموں پررکھے جاتے ہیں جو قابل مذمت ہیں، فخر عالم ۔ فوٹو : فائل

گلوکار و چیئرمین فلم سنسر بورڈ فخر عالم نے کہا ہے کہ اچھی اور معیاری فلمیں پاکستان میں ریلیز کرنے پر کوئی ہرج نہیں ہے مگر ایسی فلمیں جس کی وجہ سے معاشرے میں فساد اور بگاڑ پیدا ہو وہ ناقابل قبول ہیں ۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ کسی پاکستان مخالف بھارتی فلم کو سنسر بورڈ نمائش کی اجاز ت نہیں دے گا جس میں پاکستان کے خلاف نفرت آمیز الفاظ اور مسلمانوں کی توہین والے مناظر شامل ہوں ۔ایک سوال کے جواب میں فخر عالم نے کہا کہ زیادہ تر بھارتی فلموں میں جرائم پیشہ افراد کے نام مسلمانوں کے ناموں پررکھے جاتے ہیں جو قابل مذمت ہیں۔

مقبول خبریں