حجاب پہننے پر ملازمت سے نہیں نکالا جاسکتا امریکی سپریم کورٹ

کسی کمپنی یاادارے کو لباس کی بنیاد پر مواقع سے محروم کرنے کاحق نہیں ہے، سپریم کورٹ ججز


این این آئی February 27, 2015
امریکی ریاست اوکلاہوماکی کمپنی نے ایک مسلمان خاتون کوحجاب کے باعث ملازمت دینے سے انکار کردیا تھا۔ فوٹو: ظفر اسلم/فائل

امریکی سپریم کورٹ کے بیشتر ججزنے ڈیوٹی اوقات میں حجاب پہننے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کوبھی حجاب پہننے پرملازمت سے نکالانہیں جاسکتا۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوماکی کمپنی نے ایک مسلمان خاتون کوحجاب کے باعث ملازمت دینے سے انکار کردیا تھا۔ برابری کے مواقع فراہم کرنے والے امریکی کمیشن نے کمپنی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جس پر سپریم کورٹ کے 11ججوں نے اپیل کی ایک گھنٹے تک سماعت کی اور کہاکہ کسی کمپنی یاادارے کو لباس کی بنیاد پر مواقع سے محروم کرنے کاحق نہیں ہے۔

مقبول خبریں