پاکستان دہشتگردوں کیخلاف مؤثر کارروائی کر رہا ہے ملیحہ لودھی

پاکستان ملک کےاندراورملک سےباہرموجود دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو تباہ کرنے کیلیے مؤثر کارروائی کر رہا ہے، ملیحہ لودھی


این این آئی March 27, 2015
پاکستان ملک کے اندر اور ملک سے باہر موجود دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو تباہ کرنے کیلیے مؤثر کارروائی کر رہا ہے، ملیحہ لودھی۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے دہشت گردوں کے غلط نظریے اور تشدد کی روک تھام کیلیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں کھلے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ مسلح گروپ بچوں کے خلاف دہشت گردی کی سفاکانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، 3 ماہ قبل پشاور میں آرمی پبلک اسکول کے 100 سے زائد بچوں کے خلاف بربریت کی گئی تھی، ملیحہ لودھی نے کہاکہ پاکستان قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خاتمے اور ملک کے اندر اور ملک سے باہر موجود ان کے نیٹ ورکس کو تباہ کرنے کیلیے مؤثر کارروائی کر رہا ہے۔


مقبول خبریں