آپریشن ضرب عضب کا دائرہ بلوچستان میں بھی پھیلایا جائیگا عبدالقادر بلوچ

ملکی آئین اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عبدالقادر بلوچ


این این آئی March 30, 2015
ملکی آئین اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، عبدالقادر بلوچ۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیر سرحدی امور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور قیام امن کیلیے ضرب عضب کا دائرہ دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی پھیلادیا جائے گا، پہاڑوں پر جانے والے بلوچ نوجوان صوبے کے بہتر مستقبل کی خاطر گفت وشنید کا راستہ اپنا کر مذاکرات کی میز پر آجائیں۔

یہاں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا بندوق مسائل کا حل نہیں، بلوچستان کی موجودہ صورت حال سے صرف نقصان یہاں کے غریب عوام کا ہورہا ہے، ملکی آئین اور ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

مقبول خبریں