رینجرز کے سامنے عبید کے ٹو کو شناخت کرنے والا گواہ عدالت میں منحرف

یہ وہ ملزم نہیں جس نےاے ایس آئی شہباز کوقتل کیا، گواہ کا شناختی پریڈ کے دوران عدالت کے روبرو بیان


ویب ڈیسک April 04, 2015
شناختی پريڈ کے دوران استغاثہ کے گواہ نے 10سے زائد افراد کے درميان عبيد کے ٹو کو شناخت کيا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: رینجرز کے سامنے عبید کے ٹو کو شناخت کرنے والا گواہ عدالت کے سامنے اپنے بیان سے منحرف ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2009 میں یوسف پلازہ کے قریب اے ایس آئی شہباز کی ٹارگٹ کلنگ کے گواہ نے رینجرز کی موجودگی میں عبید کے ٹوکوملزم کے طور پر شناخت کیا تھا تاہم عبید کےٹو کو جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کراچی علی سلیمان کے رو برو ایک مرتبہ پھر شناختی پریڈ کے لئے پیش کیا گیا جہاں گواہ نے اسے ملزم ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ شخص نہیں جس نے اس کے سامنے پولیس اہلکار کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ عبید کے ٹو کو رینجرز نے گزشتہ ماہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو اور اس کے اطراف کے گھروں میں کارروائی کرکے گرفتار کیا تھا۔



 

مقبول خبریں