وز یراعظم نواز شریف کی افغانستان میں 5 پاکستانیوں کے قتل کی مذمت

امید ہےکہ افغان حکومت معاملے کی تحقیقات کر کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی، وزیراعظم


ویب ڈیسک April 10, 2015
امید ہےکہ افغان حکومت معاملے کی تحقیقات کر کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی، وزیراعظم. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان میں 5 پاکستانیوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے جاری بیان میں افغانستان میں اغوا کے بعد قتل کئے جانے والے 5 پاکستانی شہریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے دہشتگرد پاکستان اور افغانستان دونوں کے دشمن ہیں، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے مشترکہ کوششیں جاری ہیں، امید ہےکہ افغان حکومت معاملے کی تحقیقات کر کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نے پاکستان میں تعینات نائب افغان سفیر کو بلا کر سخت الفاظ میں اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے افغان حکومت سے معاملے کی تحقیقات کے لئے کہاہے۔

واضح رہے کہ ڈھائی ماہ قبل افغانستان کے علاقے مارکو سے طالبان سے 7 پاکستانیوں کو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا جن میں سے 5 کا تعلق چار سدہ سے تھا۔

مقبول خبریں