لاہورہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب 14مئی کوطلب

پنجاب حکومت نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے لیے 2کنال 10 مرلے اراضی قبضے میں لی لیکن اراضی کامعاوضہ اب تک ادا نہیں کیاگیا۔


Numainda Express May 09, 2015
پنجاب حکومت نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے لیے 2کنال 10 مرلے اراضی قبضے میں لی لیکن اراضی کامعاوضہ اب تک ادا نہیں کیاگیا۔ فوٹو: فائل

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبادالرحمن لودھی نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے لیے حکومت کی جانب سے قبضے میں لی گئی اراضی کے معاوضے کی ادائیگی کے لیے دائردرخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کوبطور چیئرمین نظریہ پاکستان ٹرسٹ 14مئی کوطلب کرلیا۔

انسٹیٹیوٹ آف اسلامی کلچر کے وکیل نے عدالت کے روبروموقف اختیارکیا تھاکہ پنجاب حکومت نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے لیے 2کنال 10 مرلے اراضی قبضے میں لی لیکن اراضی کامعاوضہ اب تک ادا نہیں کیاگیا۔ جسٹس فرخ عرفان خان کی سربراہی میں قائم 5 رکنی لارجربینچ نے وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کیلیے 25 سال قبل دائرکی گئی درخواست پر وزیراعظم کو طلب کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے قرار دیاکہ پہلے درخواست گزاردلائل دیں پھر اگر عدالت ضروری سمجھے گی تو وزیراعظم کوطلب کرینگے۔

مقبول خبریں