شمالی وزیرستان میں قبائل میں تصادم جاریمزید45افرادہلاک

ٹانک کے گاؤں لکی مچن خیل میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکار ثمرجان والدہ سمیت جاں بحق جبکہ دادی زخمی ہو گئی


Numaindgan Express May 10, 2015
ٹانک کے گاؤں لکی مچن خیل میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکار ثمرجان والدہ سمیت جاں بحق جبکہ دادی زخمی ہو گئی۔ فوٹو : فائل

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل لوڑہ منڈی میں دوقبائل گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازعہ پرخونریز تصادم دوسرے روزبھی جاری رہاجس میں مزید 45افرادہلاک اور30سے زائدزخمی ہوگئے ۔

جس سے دوروزمیں ہلاکتوں کی تعداد53 ہوگئیں جبکہ افغان جیٹ طیاروں نے تیس منٹ میںتین مرتبہ پاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی کی اورلنڈی کوتل کے علاقے پاک افغان بارڈرطورخم کی ایوب چیک پوسٹ کراس کرکے واپس چلے گئے،واپس جاتے ہوئے افغان علاقے لعل پورہ اورمچھ میگی میں طالبان کے ٹھکانوں پربمباری کی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ٹانک میں پولیس اہلکارکے گھر پرمسلح افرادکے حملہ میں کانسٹیبل اپنی والدہ سمیت جاں بحق ہوگیا۔ادھرپشاورمیں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بناکر مشکوک بیگ برآمد کر لیا گیا۔

واقعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے الوڑہ منڈی میں جمعہ کو زمین کے تنازعے پر شروع ہونیوالاتصادم جنگ کی صورت اختیار کرگیا،پیپلی قبل خیل اورمداخیل قبائل کے درمیان جاری تصادم میں ہفتہ کوبھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کے تبادلے میں مزید 45افرادجاں بحق اور 30سے زائدزخمی ہوگئے۔

ٹانک کے گاؤں لکی مچن خیل میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے پولیس اہلکار ثمرجان والدہ سمیت جاں بحق جبکہ دادی زخمی ہو گئی،پشاور میں تخریبکاری کامنصوبہ ناکام ہو گیا،چوک یادگارمیں بم ڈسپوزل سکواڈنے مشکوک بیگ سے آدھاکلوبارودی موادناکارہ بنادیا۔

مقبول خبریں