بنوں میں کار کھائی میں گرنے سے6 افراد جاں بحق

جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جب کہ 6 ماہ کی بچی شدید زخمی ہوگئی


ویب ڈیسک June 05, 2015
جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں جب کہ 6 ماہ کی بچی شدید زخمی ہوگئی

ڈومیل میں کار کھائی میں جاگری جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جب کہ 6 ماہ کی بچی بھی شدید زخمی ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں ڈومیل کے مقام پر کار کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جب کہ 6 ماہ کی بچی بھی شدید زخمی ہوگئی، امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے بچی کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔