بجلی پر سبسڈی میں کمی اور سرچارج عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

51واں ایئرشو فرنچ ایرواسپیس انڈسٹریزایسوسی ایشن کے تعاون سے 15تا 21جون ہوگا


Numainda Express June 12, 2015
51واں ایئرشو فرنچ ایرواسپیس انڈسٹریزایسوسی ایشن کے تعاون سے 15تا 21جون ہوگا ۔ فوٹو: فائل

وزارت پانی و بجلی نے سبسڈی میں کمی اور صارفین پر ایک تا 4 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

اس نوٹیفکیشن کے بعد صارفین90 ارب روپے کے ریلیف سے محروم ہو گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سبسڈی میں50پیسے تا 2 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک کمی اور صارفین پر ایک تا 4 روپے فی یونٹ سرچارج عائد کر دیا گیا ہے۔

نیپرا نے مالی سال2014-15ء کے ٹیرف میں بجلی کے نرخ ایک تا 4 فی یونٹ کم کیے تھے۔آن لائن کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے نیپرا کی جانب سے بجلی کے نئے نرخ جاری کر دیے ہیں۔ 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو2یونٹ جبکہ 300یونٹ تک استعمال کرنیوالے صارفین کیلیے ایک روپے80پیسے فی یونٹ سبسڈی برقرار رہے گی جبکہ زرعی شعبے کیلیے بھی سبسڈی برقرار ہے۔

مقبول خبریں