مسلمانوں میں بہتر تاثر کے لیے مودی سرکار دلیپ کمار کو بھارت رتن ایوارڈدے گی

شوبز ڈیسک  ہفتہ 13 جون 2015
دلیپ کمار93 سال کے ہو چکے ہیں اور ان کی صحت کافی خراب رہتی ہےاس بات کا امکان نہیں کہ وہ ممبئی سے دہلی جا کر یہ ایوارڈ وصول کریں۔ فوٹو : فائل

دلیپ کمار93 سال کے ہو چکے ہیں اور ان کی صحت کافی خراب رہتی ہےاس بات کا امکان نہیں کہ وہ ممبئی سے دہلی جا کر یہ ایوارڈ وصول کریں۔ فوٹو : فائل

ممبئی:  بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اور نریندر مودی کی حکومت بھارتی مسلمانوں میں اپنا تاثر بہتر بنانے کے لیے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکاردلیپ کمار کو بھارت رتن ایوارڈ دے گی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر گجرات فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کے قتل کے الزامات ہیں، مودی اس وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے جنہوں نے ہندو بلوائیوں کو مسلمانوں کے خلاف قتل و غارت سے روکنے کی کوئی کوشش نہیں کی تھی۔ دلیپ کمار93 سال کے ہو چکے ہیں اور ان کی صحت کافی خراب رہتی ہے اس لیے اس بات کا امکان نہیں کہ وہ ممبئی سے دہلی جا کر یہ ایوارڈ وصول کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔