آرٹس کونسل کے منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گےکمشنر

گورننگ باڈی کے ارکان سے ملاقات،ہاشم رضا نے آرٹس کونسل کے منصوبوں کاجائزہ لیا


Cultural Reporter October 16, 2012
آرٹس کونسل کے دورے کے موقع پر کمشنر کراچی کا احمد شاہ،محمود احمد خان، اعجاز فاروقی و دیگر کے ہمراہ گروپ۔ فوٹو : این این آئی

کمشنر کراچی اورآرٹس کونسل کے چیئرمین ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ

آرٹس کونسل کے ترقیاتی منصوبے بر وقت مکمل کیے جائینگے،آرٹس کونسل کراچی کی شناخت ہے، یہ بات انھوں نے پیر کو گورننگ باڈی کے ارکان اور عہدیداروںسے ملاقات کے دوران کہی، انھوں نے کہا کہ گورنر سندھ آرٹس کونسل کے نئے ترقیاتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،آرٹس کونسل فن و ادب کی خدمت کیلیے سرگرم کردارادا کررہا ہے اور اس ادارے کی خدمت کراچی کی خدمت ہے، انھوں نے آرٹس کونسل کے مستقبل کے منصوبوں کیلیے بھی اپنے تعاون کا یقین دلایا اورکہا کہ گورنر سندھ اس ادارے کو مزید فعال بنانے کیلیے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔

آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے ادارے کی کارکردگی اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ، انھوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل کے بعدکراچی کے لوگوں کو ایک نیا تھیٹر ملے گا جبکہ پارکنگ کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، اس دوران اجلاس میں نائب صدر محمود احمد خان، سیکریٹری پروفیسر اعجاز فاروقی، جوائنٹ سیکریٹری امین یوسف ، خازن ڈاکٹر ہما میر اور گورننگ باڈی کے ممبران جن میں پرفرہاد زیدی، قدسیہ اکبر، سعادت جعفری، عبدالمجید ابدانی، شہناز صدیقی،رفیق بشیر، ڈاکٹر قیصر سجاد، اقبال لطیف،ڈاکٹر فوزیہ خان، نفیس احمد، اسجد بخاری اور ایوب شیخ بھی موجود تھے ، بعدازاںہاشم رضا زیدی نے آرٹس کونسل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے