بھارتی حکومت نے پاکستان کیخلاف ایک اورسازش تیار کرلی

بھارتی میڈیا نے اپنے یوم آزادی پر پاکستان سے دہشت گردوں کے داخل ہوکر کارووائیاں کرنے کے حوالےسےپروپیگنڈا شروع کردیا


INP August 11, 2015
بھارت کی جانب سے گورداسپور اور ادھم پور میں دہشتگرد حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا فوٹو: فائل

گورداسپوراور مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعات میں پاکستان پر جھوٹا الزام لگانے کے بعد ناکامی کا سامنا کرنے پر بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف نئے پروپیگنڈا کی تیاریاں شروع کردیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف اپنے یوم آزادی پر پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے داخل ہوکر کارووائیاں کرنے کے حوالے سے پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ پاکستان کے خلاف اس نئی سازش میں بھارت انٹرنیشنل میڈیا کو بھی شامل کرے گا اس حوالے سےبھارتی وزیراعظم نرندر مودی کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دول کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس ساری سازش کو عملی جامع پہنائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گورداسپور اور ادھم پور میں دہشتگرد حملوں کا الزام پاکستان پر لگایا گیا تھا تاہم بھارت کوئی بھی الزام ثابت نہیں کرسکا۔

 

مقبول خبریں