عالیہ، شاہد کی ’’شاندار‘‘ کا ٹریلر10 لاکھ افراد نے دیکھ لیا

شوبز ڈیسک  جمعرات 13 اگست 2015
فلم ’’شاندار‘‘22 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فوٹو: فائل

فلم ’’شاندار‘‘22 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فوٹو: فائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار شاہد کپورکی کامیڈی فلم ’’شاندار‘‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

وکاس بھل کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم میں شاہد کپور ویڈنگ آرگنائزر کا کردار کر رہے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ عالیہ بھٹ کے ساتھ نظر آئیں گے جب کہ پنکج کپور عالیہ بھٹ کے والد کا کردار نبھارہے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جاری ہونیوالے فلم کے ٹریلر کو 24گھٹنوں کے دوران دس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں ۔ دریں اثنا فلساز کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کہا ہے کہ جس طرح ’’شاندار‘‘ کا ٹریلر اس کے مداحوں کو پسند آرہا ہے اسی طرح فلم بھی پسند آئے گی واضح رہے کہ فلم ’’شاندار‘‘22 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔