ملیحہ لودھی نے بان کی مون کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا

گزشتہ ایک ماہ سے جاری لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی،شیلینگ اورگولہ باری کے باعث 14 افراد شہید کیے گئے


INP August 29, 2015
ملاقات میں بتایا کہ بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں عام لوگ شہید ہو چکے ہیں۔فوٹو: فائل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ اور سفارتی سطح پر اٹھائیں گے۔

ایک بیان میں انھوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کرکے انھیں ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا اور بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں عام لوگ شہید ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے جاری لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی،شیلینگ اورگولہ باری کے باعث 14 افراد شہید جبکہ متعدد گھر بھی تباہ کیے گئے۔

مقبول خبریں