کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2ماہ میں394 کروڑ ڈالر تک محدود

جولائی میں خسارے کی مالیت 17کروڑ 50لاکھ ڈالر تھی جبکہ اگست میں 21کروڑ 90لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔


Business Reporter September 19, 2015
جولائی میں خسارے کی مالیت 17کروڑ 50لاکھ ڈالر تھی جبکہ اگست میں 21کروڑ 90لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔ فوٹو: فائل

BAHAWALPUR: درآمدی بل میں کمی کے سبب کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوگیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ کو 39 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ کو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران 1 ارب 45 کروڑ 60لاکھ ڈالر خسارے کا سامنا تھا۔ جولائی 2015 کے مقابلے میں اگست 2015کا خسارہ زائد رہا، جولائی میں خسارے کی مالیت 17کروڑ 50لاکھ ڈالر تھی جبکہ اگست میں 21کروڑ 90لاکھ ڈالر کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران اشیا کی درآمدات 8ارب ڈالر سے گھٹ کر 6ارب 69کروڑ 50لاکھ ڈالر رہیں جبکہ خدمات کی درآمدات بھی 35 کروڑ ڈالر کم ہو گئیں، اس دوران 3.19 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کے 2ماہ میں 3.02ارب ڈالر رہی تھیں۔

مقبول خبریں