ڈنمارک کی کمپنیوں کی گندے پانی سے بجلی پیداکرنے میں دلچسپی

پاکستان میں ہوا اور سولر سے انرجی پیدا کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں، خواجہ آصف


Numainda Express October 10, 2015
بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو توانائی کے حصول کے لیے استعمال کیاجائیگا،خواجہ آصف فوٹو: فائل

ڈنمارک کی کمپنیاں پاکستان میں گندے پانی سے بجلی پیداکرنے کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہی ہیں.

ڈنمارک اور تاجکستان کے سفراء نے گزشتہ روز وفاقی وزیر پانی و بجلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہوا اور سولر سے انرجی پیدا کرنے کے بے شمار مواقع موجود ہیں، بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو توانائی کے حصول کیلیے استعمال کیاجائے گا۔

ڈنمارک کے سفیر نیلسن چارج ڈی افیئر اور تاجکستان کے سفیر شیرعلی سے ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہاکہ بزنس ایگزبیشن پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کو اُجاگر کرنے کے حوالے سے بہترین موقع ہوگا، حکومت توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنیوالی فرموں کی حوصلہ افزائی کریگی۔

مقبول خبریں