استعفے واپس لے رہے ہیںفاروق ستار کااسپیکر قومی اسمبلی کو خط

متحدہ قومی موومنٹ نے شکایات ازالہ کمیٹی کے قیام کیلیے 4 نام تجویز کر دیے، ذرائع


News Agencies October 13, 2015
شکایات ازالہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن آنے کے بعد استعفے واپس لیں گے، طاہر مشہدی فوٹو:فائل

VALENCIA: ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے استعفے واپس لینے کیلیے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے۔ خط میں انھوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ایم کیو ایم کے مستعفی ہونے والے ارکان کے استعفے واپس دیے جائیں تاکہ ہم اپنی جماعت کی ان فورمز پر موثر نمائندگی کر سکیں۔

انھوں نے کہا کہ میں نے اور میرے ساتھیوں نے استعفوں کے ساتھ مستعفی ہونے کی وجوہ تحریر کی تھیں اور اسے ہم نے اسے آخری آپشن کے طور پر استعمال کیا کیونکہ ہماری کہیں بھی آواز نہیں سنی جا رہی تھی۔ خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ بالآخر وزیراعظم نے ہماری آواز سنتے ہوئے وفاقی وزرا پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس کے ساتھ ہمارے بامقصد مذاکرات ہوئے۔ دریں اثناء ایم کیو ایم نے حکومت کو شکایات ازالہ کمیٹی کے لیے 4نام ارسال کر دیئے ہیں۔

ان میں 2 رٹائرڈ جج، سابق آئی جی سندھ اور ایم کیو ایم کے ایک رہنما بیرسٹر سیف کا نام شامل ہے۔ رٹائرڈ ججز میں جسٹس (ر) غوث محمد اور جسٹس (ر) ناصر اسلم زاہد شامل ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما طاہر مشہدی نے کہا کہ حکومت نے شکایات ازالہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن5 دن میں جاری کرنے کا وعدہ کیا ہے، ہم نوٹیفکیشن کے بعد استعفے واپس لیں گے۔

مقبول خبریں