لوگ سستی شہرت کے لیے میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں میرا

دنیا کی کوئی طاقت مجھے خوفزدہ نہیں کرسکتی میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے، میرا


INP October 19, 2015
دنیا کی کوئی طاقت مجھے خوفزدہ نہیں کرسکتی میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے، میرا فوٹو: فائل

اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ کچھ لوگ سستی شہرت کے لیے میرے خلاف سازشیں کرتے ہیں مگر میں صرف اپنے کام پر توجہ دیتی ہوں مخالفین کو ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی منہ کی کھانا پڑیگی۔

میرا نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میں آج بھی پاکستان کی نمبرون فلم اسٹار ہوں اور فلمی شائقین مجھے پسند کرتے ہیں مگر اس کے باوجود کچھ لوگوں کا کام ہی میرے خلاف سازشیں کر نا ہو تا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت مجھے خوفزدہ نہیں کرسکتی میں نے ہمیشہ اپنے کام پر توجہ دی ہے۔

مقبول خبریں