ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا میرے لیے وقار کا معاملہ ہے یونس خان

2009 میں ٹی 20 کا ورلڈ چیمپئین بنواکراس فارمیٹ کو خیر باد کہہ دیا کچھ حاصل کرکے آگے بڑھنا اولین ترجیح ہے یونس خان


Sports Desk November 08, 2015
اپنے کرکٹ کیریئر میں بہت کچھ حاصل کر چکا ہوں،فوٹو: فائل

PESHAWAR: سینئر بیٹسمین یونس خان نے کہاکہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنا میرے لیے وقار کا معاملہ ہے۔

ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں اپنے کرکٹ کیریئر میں بہت کچھ حاصل کر چکا،2009میں اپنی زیرقیادت ٹیم کو ورلڈ ٹی 20کا فاتح بھی بنوایا اور پھر ازخود اس فارمیٹ کو چھوڑا، ہر فارمیٹ میں میرا مقصد یہی ہے کہ کچھ حاصل کر کے پھرآگے بڑھوں، ایک روزہ کرکٹ میں بھی ایسا ہی کرناچاہتا ہوں۔

انھوں نے پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی پر بھی زور دیا۔ یاد رہے کہ یونس خان کوٹیسٹ میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت انگلینڈ سے سیریز کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا، وہ خود اس کے لیے کافی بے چین تھے، البتہ سلیکٹرز کے اس فیصلے سے چیف کوچ وقار یونس خوش نہیں ہیں۔

مقبول خبریں