بینظیر قتلمارک سیگل کے بیان کیخلاف دلائل کیلیے پرویزمشرف کے وکیل کو آخری موقع

مزید کارروائی 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی


Numainda Express/APP November 19, 2015
مزید کارروائی 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی: فوٹو: فائل

 

بے نظیر قتل کیس میں مارک سیگل کے بیان کیخلاف دلائل کیلیے پرویزمشرف کے وکیل کو آخری مہلت دے دی گئی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیربھٹو قتل کیس میں پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مارک سیگل کے بیان پر بحث کیلیے آخری مہلت دے دی جب کہ مزید کارروائی 23 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

پرویز مشرف نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وڈیو لنک کے ذریعے مارک سیگل کا بیان غیر قانونی ہے، عدالت نے قرار دیا کہ اگر آئندہ تاریخ پر دلائل نہ دیے گئے تو درخواست کو خارج کر دیا جائے گا۔

مقبول خبریں