طالبان کو پاکستان سے مدد مل رہی ہے افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کا الزام

افغانستان سے لوگوں کی نقل مکانی یورپ کیلیے ایک بحران میں تبدیل ہوسکتی ہے، افغان چیف ایگزیکٹو


INP November 23, 2015
ملک کی موجودہ صورت حال سلامتی کی صورتحال مشکل ہے، عبداللہ عبداللہ۔ فوٹو: فائل

افغانستان کے چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان کوپاکستان سے مدد مل رہی ہے جب کہ افغانستان سے لوگوں کی نقل مکانی یورپ کیلیے ایک بحران میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کوایک انٹرویو میں افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کہاکہ ملک کی موجودہ صورت حال سلامتی کی صورتحال مشکل ہے، شایدعوام کی مستقبل میں سیکیورٹی سے امیدیں وابستہ نہیں، یہ اہم مسئلہ ہے کہ لوگ کیوں افغانستان چھوڑرہے ہیں، یہ صورتحال یورپ کیلیے ایک بحران میں تبدیل ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں