رینجرزکے اختیارات میں توسیع کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع

رینجرز نے شہرمیں امن کے قیام کےلیے انتہائی اہم کردارادا کیا ہے، تحریک انصاف کی قرارداد میں مطالبہ


ویب ڈیسک December 08, 2015
رینجرزکرپشن روکنے اورامن کے قیام میں بھی کامیاب ہوئی ہے۔قرارداد :فوٹو: فائل

DUSHANBE: پاکستان تحریک انصاف نے شہر میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت میں توسیع کے لئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی خرم شیرزمان اور ڈاکٹرسیما ضیا نےسندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرائی، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رینجرز نے شہرمیں امن کے قیام کےلیے انتہائی اہم کردارادا کیا ہے، رینجرزہی کی بدولت کرپشن روکنے اورامن کے قیام میں کامیابی ملی ہے۔ اس لئے فوری طور پر رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں رینجرز کو حاصل خصوصی اختیارات 6 دسمبر کو ختم ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعلی سندھ کی جانب سے رینجرز کے اختیارات میں توسیع پر دستخط تا حال نہیں کیے گئے ہیں۔

مقبول خبریں