یوراج سنگھ کا پی ایس ایل میں شریک پشاور کی ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار

آفریدی کی بڑی گالیاں کھائیں مگر دل کے بہت اچھے ہیں، یوراج سنگھ


Sports Desk December 10, 2015
آفریدی کی بڑی گالیاں کھائیں مگر دل کے بہت اچھے ہیں، یوراج سنگھ ۔ فوٹو : فائل

بھارتی کرکٹ اسٹار یوراج سنگھ نے پی ایس ایل میں شریک پشاور کی ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں انھوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ پاکستان پریمیئر لیگ میں پشاور اچھا کھیل پیش کرے، جس ٹیم میں شاہد آفریدی شامل ہوں وہ تو یقینا عمدہ پرفارم کرے گی۔ آفریدی کبھی ایک تو کبھی دوسری جانب باآسانی چھکا لگا دیتے ہیں، ان کی کسی بات پر غصہ نہیں کرنا چاہیے.

یووراج کا کہنا تھا کہ بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے ہم نے بھی ان کی بڑی گالیاں کھائی ہیں مگر یہ اوپر سے ہی سخت اور اندر سے نرم دل اچھے انسان ہیں، مجھے امید ہے کہ پشاور کے کھلاڑی ان کے ساتھ مل کر اچھا پرفارم کریں گے۔

مقبول خبریں