معدنی وسائل سےاستفادہ کرکےمعیشت کوفروغ دیاجاسکتا ہے شہبازشریف

وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔


ویب ڈیسک December 11, 2015
وزیراعلی کی زیرصدارت اجلاس کے دوران چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ فوٹو:فائل

BANNU: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ معدنی وسائل سےاستفادہ کرکےمعیشت کوفروغ دیا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران چنیوٹ میں معدنی ذخائر کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ جرمن ماہرڈاکٹرجرگن ہرتیش نےمنصوبے پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر اجلاس کو بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران شہبازشریف کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل سےاستفادہ کرکےمعیشت کوفروغ دیاجاسکتاہے، محکمہ معدنیات کوجدید تقاضوں کے مطابق اپنا فعال اورموثرکردارادا کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ معدنیات کی تنظیم نو کیلئےاصلاحات ضروری ہیں جس کے لئے اسٹیئرنگ کمیٹی اصلاحات کےعمل کوتیزرفتاری سے آگے بڑھائے۔

مقبول خبریں