پاکستان سے شیرومگرمچھ کی کھالیں بھی برآمدکی جاتی ہیں

وزارت تجارت نے بیوروشماریات سے گدھے وگھوڑے کی کھالوں کابھی برآمدی ریکارڈ مانگاتھا


Khususi Reporter December 19, 2015
کبھی ڈیٹاجمع نہ کرنے کے جواب پرایف بی آرسے رابطہ،ریکارڈ کیلیے وقت لے لیاگیا،دستاویز۔ فوٹو: فائل

HYDERABAD: پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) شیر، گدھے، گھوڑے اور مگرمچھ کی قیمتی اور مہنگے داموں فروخت ہونے والی کھالوں کی برآمد کے اعدادوشمار جمع کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گیا جس کی وجہ سے وزارت تجارت نے ریکارڈ کے لیے اب ایف بی آر سے رابطہ کرلیا ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزارت تجارت نے بیورو شماریات سے شیر، گدھے، گھوڑے اور مگر مچھ کی کھالوں کی برآمد کے کا ڈیٹا طلب کیا تھا لیکن ادارے نے واضح طور پر کہا کہ ان کے پاس فوری طور پر اعدادوشمار دستیاب نہیں ہیں، ادارے کے پاس مجموعی ڈیٹا تو موجود ہے لیکن شیر، گدھے، گھوڑے اور مگر مچھ جیسے جانوروں کی کھالوں کی برآمد اور پروڈکشن کا کوئی ریکارڈ نہیں اور نہ پہلے اس قسم کا کوئی ریکارڈ جمع کیا گیا، اب وزارت تجارت نے ایف بی آر کو درخواست کی ہے کہ شیر ،گدھے،گھوڑے اور مگر مچھ کی کھالوں کی برآمد کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، ایف بی آر نے کھالوں کی برآمدکا ریکارڈ جمع کرنے کے لیے وقت لے لیا ہے۔

مقبول خبریں