عمران خان نے بھی محمد عامر کو دوسرا موقع دینے کی حمایت کردی

ہمیں درگزرسے کام لیتے ہوئے اسے واپس آنے دینا چاہیے،عمران خان


Sports Desk December 29, 2015
ہمیں درگزرسے کام لیتے ہوئے اسے واپس آنے دینا چاہیے۔عمران خان:فوٹو: فائل

SUKKUR: سابق کپتان عمران خان نے بھی فکسنگ میں سزا یافتہ فاسٹ بولر عامرکو دوسرا موقع دینے کی حمایت کردی۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ کچھ لوگ عامر کو واپس نہیں دیکھنا چاہتے، میں کافی عرصے سے لوگوں کو کرپشن کے خلاف کھڑے ہونے کا کہہ رہا ہوں مگر سب ایک 23 سالہ لڑکے کے خلاف ہوگئے اور اسے کھیلنے سے روک رہے ہیں، اس نے اپنی سزا پوری کرلی، ہمیں درگزرسے کام لیتے ہوئے اسے واپس آنے دینا چاہیے۔

مقبول خبریں