پختونخواحکومت نے اپنے ہی حکم کی دھجیاں اڑادیں وی آئی پی موومنٹ سے عوام رل گئے

شوکت خانم اسپتال کے افتتاح کے موقع پر اسپتال کے اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلیے بند کر دی گئیں


Numainda Express December 30, 2015
شوکت خانم اسپتال کے افتتاح کے موقع پر اسپتال کے اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلیے بند کر دی گئیں. فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے ہی نوٹیفکیشن کی دھجیاں اڑا دیں، وی آئی پی موومنٹ سے عوام رُل گئے۔

منگل کو شوکت خانم اسپتال کے افتتاح کے موقع پر اسپتال کے اطراف کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلیے بند کر دی گئیں جس سے شہریوں، مریضوں اور ان کے لواحیقن کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چند روز قبل ہی کے پی کے حکومت نے وی آئی پی سڑکیں بند کرنے اور غیر ضروری اضافی پروٹوکول پر پابندی عائد کی تھی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان بھی اعلان کر چکے ہیں کہ وزیراعظم سمیت کسی بھی وی آئی پی کے لئے خیبر پختونخوا میں سڑکیں بند نہیں کی جائیں گی۔

مقبول خبریں