بچے کی سانس رُکنے کی صورت میں اس کی جان بچانے کیلیے رہنمائی ویڈیو جاری

بچہ اگر بے ہوش ہوجائے تو5 مرتبہ منہ کے ذریعے سانس داخل کیجئے اور سینے کو دو انگلیوں سے 30 مرتبہ دبائیے۔


ویب ڈیسک January 20, 2016
بچہ اگر بے ہوش ہوجائے تو5 مرتبہ منہ کے ذریعے سانس داخل کیجئے اور سینے کو دو انگلیوں سے 30 مرتبہ دبائیے۔ فوٹو؛ فائل

چھوٹے بچے بسا اوقات سانس کھینچ لیتے ہیں اور سانس نہ ملنے کی صورت میں وہ نیلے ہوکر بے ہوش ہوجاتے ہیں اگرچہ والدین کی اکثریت اس سے واقف نہیں لیکن لندن کے ایک اسپتال نے اس کے لیے ایک ویڈیو بنائی ہے جسے دیکھ کر چھوٹے بچوں کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

لندن کے ریسکیو ادارے کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ایمبولینس کے آنے یا اسپتال پہنچنے سے قبل بچے کی جان بچانے کے لیے سی پی آر (کارڈیو پلمونری ری سسی ٹیشن) کی سادہ مشق دکھائی گئی ہے جس کے تحت بچہ مدہوش ہوجائے اور سانس نہ لے تو والدین بچے کے منہ سے منہ ملاکر پانچ مرتبہ سانس کی بڑی مقدار بچے کے پھیپھڑوں کی گہرائی تک پہنچائیں اس کے بعد بچے کے سینے پر دو انگلیاں رکھ کر انہیں 30 مرتبہ دبائیں ، نہ کم نہ زیادہ، لیکن دبانے کی رفتار ایک سیکنڈ میں دو مرتبہ ہونی چاہیے۔ یہ عمل اس وقت تک دُہراتے رہیں جب تک مدد اور ایمبولینس نہ پہنچ جائے۔ تھوڑی دیر بعد سانس کم کرکے 2 مرتبہ کردیں لیکن سینہ 30 مرتبہ ہی دبائیں۔

اس ویڈیو میں بچوں کی نظموں کے مشہور کرداروں کو بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جب کہ صرف برطانیہ میں ہی اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد 46 بچوں کی جان بچائی گئی ہے۔

مقبول خبریں