ساڑھی پُرتکلف تقریبات کا پسندیدہ لباس

ہمارے ملک کے معروف ڈیزائنرز عروسی ملبوسات کے ساتھ ساڑھیوںکوجدت کے ساتھ پیش کرنے میں شب وروزگامزن رہتے ہیں۔


Qaiser Iftikhar January 31, 2016
ہمارے ملک کے معروف ڈیزائنرز عروسی ملبوسات کے ساتھ ساڑھیوںکوجدت کے ساتھ پیش کرنے میں شب وروزگامزن رہتے ہیں۔:ماڈل: نمرین بٹ / فوٹو : محمود قریشی

برصغیرپاک وہند کے کلچرکی عکاسی کرتے ملبوسات میں ساڑھی کوایک خاص مقام حاصل ہے۔

شادی بیاہ ہویا دوسری تقریبات ، خواتین کی اولین پسند ساڑھی ہی ہوتی ہے۔ ایک طرف توہلکے اورشوخ رنگوں میں بنی ساڑھی کا انتخاب ہوتا ہے ، وہیں اس کی مناسبت سے جیولری، ہیئراسٹائل اورجوتوں پربھی خاص توجہ دی جاتی ہے تاکہ فیشن کے تمام تقاضوں کوپورا کیا جاسکے۔ ویسے تو زیادہ ترموسم گرما میں ساڑھی کا استعمال ہوتا ہے لیکن اب موسم سرما میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ساڑھی کوخاص ترجیح دی جاتی ہے، جوخواتین کی شخصیت کوپرکشش بناتی ہے۔



''ایکسپریس میگزین'' کیلئے ہونے والے فوٹوشوٹ میں ماڈل نمرین بٹ ساڑھیوں کی مختلف ورائٹی کے ساتھ جلوہ گرہیں جس میں جہاں ہلکے اورشوخ رنگ کی ساڑھیاں نمایاں ہیں، وہیں جیولری، بالوں کے مختلف اسٹائل اورجوتے فیشن کے تمام اندازپیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کے معروف ڈیزائنرز عروسی ملبوسات کے ساتھ ساڑھیوںکوجدت کے ساتھ پیش کرنے میں شب وروزگامزن رہتے ہیں۔

مقبول خبریں