ویرات کوہلی نے انوشکاکے بارے میں سوالات کو ٹالنا شروع کردیا

تعلقات سے متعلق سوال کسی تعلقات عامہ کے مشیر سے کیا جائے، ویرات کوہلی برہم


Sports Desk February 18, 2016
تعلقات سے متعلق سوال کسی تعلقات عامہ کے مشیر سے کیا جائے، ویرات کوہلی برہم۔ فوٹو فائل

بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی نے اپنی سابق گرل فرینڈ اوربالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما کے بارے میں سوالات کو ٹالنا شروع کردیا۔

کوہلی کو قیمتی گھڑیاں بنانے والے ادارے نے اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تو اس موقع پر جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں 'تعلقات' کی کیا اہمیت ہے، تو انھوں نے کہا کہ تعلقات کس سے؟ میرا اس سے کیا کام، یہ سوال کسی تعلقات عامہ کے مشیر سے کرنا چاہیے'۔

ایک اور صحافی نے جب پوچھا کہ وہ یہ قیمتی گھڑی بالی ووڈ میں کس کو دینا چاہیں گے تو کوہلی برہم ہوگئے، انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنے کسی فیملی ممبر کو دوں گا، ویسے اس سوال کی کیا تک بنتی ہے، میں ایک کرکٹر ہوں مجھ سے اسی کھیل کے بارے میں ہی سوالات کیے جائیں۔

مقبول خبریں