اظہرعلی بدقسمت کپتان ثابت ہوئے ساتوں میچز کے ٹاس ہار گئے

8 میں سے ایک میچ کی کپتانی ڈیوائن براوو نے کی اور وہ ٹاس جیت گئے۔


Sports Desk February 18, 2016
8 میں سے ایک میچ کی کپتانی ڈیوائن براوو نے کی اور وہ ٹاس جیت گئے۔ فوٹو: پی ایس ایل

پی ایس ایل میں اظہر علی سب سے بدقسمت کپتان ثابت ہوئے، ایونٹ کے ساتوں میچز میں ٹاس کا سکہ ان کے رخ پر نہیں گرا۔

گذشتہ روز اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس فیصلے کا مقصد بارش کے بعد کی مشکل بیٹنگ کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانا تھا۔ یاد رہے کہ جب ایک میچ میں اظہر علی نے ازخود حصہ نہیں لیا تو ڈیرن براوو ٹاس جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے 8 میں سے صرف 2 میچ جیت سکی اور پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے سے باہر ہو گئی۔

مقبول خبریں