پاکستان سے میچ بھارتی ٹیم نے گیلی گیندوں سے پریکٹس شروع کردی

پلیئرز کوایسے کیچ تھامنے کی ہدایت جیسے کسی میچ میں کھیل رہے ہوں۔


Sports Desk February 26, 2016
پلیئرز کوایسے کیچ تھامنے کی ہدایت جیسے کسی میچ میں کھیل رہے ہوں۔ فوٹو: فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں پاکستان کا مقابلہ کرنے کیلیے گیلی گیندوں سے پریکٹس شروع کردی۔

یہ اقدام ڈھاکا میں رات کو پڑنے والی اوس سے نمٹنے کیلیے کیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں فیلڈنگ کوچ راما کرشنا سری دھر گیند کو بالٹی میں موجود پانی میں بھگو کر مختلف پوزیشنز پر موجود کھلاڑیوں کی جانب ہٹ کررہے ہیں۔

ساتھ میں وہ پلیئرز کو ہدایت بھی دیتے ہیں کہ وہ ایسے کیچ تھامیں جیسے کسی میچ میں کھیل رہے ہوں۔ بھارت کو بنگلہ دیش سے افتتاحی میچ میں کنڈیشنز کا اچھی طرح اندازہ ہوچکا جبکہ پاکستان ٹیم ہفتے کو اس کیخلاف اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔

مقبول خبریں