پاکستان ٹی ٹوئنٹی تاریخ کے تیسرے کم ترین اسکور پر ڈھیر

بھارتی ٹیم کے دونوں اوپنرز پہلی بارکسی میچ میں صفر کی ہزیمت کا شکار ہوئے


Sports Desk February 28, 2016
بھارتی ٹیم کے دونوں اوپنرز پہلی بارکسی میچ میں صفر کی ہزیمت کا شکار ہوئے ۔ فوٹو : اے ایف پی

پاکستانی ٹیم اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کے تیسرے کم ترین اسکور پر ڈھیر ہوئی، بھارت کے دونوں اوپنرز پہلی بار صفر کی ہزیمت کا شکار ہوئے، بھارت نے تیسری بار کسی حریف کی 6 وکٹیں ابتدائی10اوورز میں ہی حاصل کیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انتہائی ناقص بیٹنگ کے باوجود اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کے کم ترین ٹوٹل کی شرمندگی سے بچ گیا، ہفتے کو گرین شرٹس83 پر ڈھیر ہوئے،اس سے قبل کینگروز نے 2013-14کی سیریز کے دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں 74پر پوری ٹیم پویلین واپس بھیج دی تھی،ورلڈٹی ٹوئنٹی 2014کے ڈھاکا میں میچ کے دوران ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی بساط 82پر لپیٹ دی تھی، بھارت کے دونوں اوپنرز پہلی بار صفر کی ہزیمت کا شکار ہوئے۔

محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں روہت شرما کے بعد اجنکیا راہنے کو بھی کھاتہ کھولنے کی مہلت نہ دی، بلو شرٹس نے پاور پلے میں کم ترین اسکور 21کیا،اس سے قبل ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2010میں آسٹریلیا کیخلاف ابتدائی 5 اوورز میں 4وکٹیں گنواکر 24رنز بنائے جاسکے تھے، بھارت نے ٹی ٹوئنٹی میں تیسری بار کسی حریف کی 6 وکٹیں پہلے 10اوورز میں ہی حاصل کیں، اشیش نہرا مسلسل چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں پاور پلے میںکم از کم ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

مقبول خبریں