ساتھی کھلاڑیوں کی تنقید پر رونالڈو کا کرارا جواب

دیگر پلیئرز بھی میرے طرح ہوتے تو ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا سے آگے ہوتی، پرتگالی اسٹار


Sports Desk February 29, 2016
دیگر پلیئرز بھی میرے طرح ہوتے تو ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا سے آگے ہوتی، پرتگالی اسٹار۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

رونالڈو نے ٹیم میٹس کی جانب سے تنقید پر کا کرارا جواب دیدیا، تین بار ورلڈ پلیئر کا اعزاز حاصل کرنیوالے رونالڈو اٹلیٹکو میڈرڈ کے ہاتھوں رئیل میڈرڈ کی1-0سے ہار کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کی جانب سے طنز و نشتر کا شکار تھے، وہ بعد میں اپنے دفاع میں اتر آئے۔

تاہم میڈرڈ کی اسپورٹس ڈیلی مارکا نے دعویٰ کیا کہ رونالڈو کی جانب سے جاری اعلامیے میں انھوں نے کہا ہے کہ ان کا اشارہ فٹنس لیول کی جانب تھاجیسا کہ انھوں نے اس لالیگا سیزن کے تمام میچز کھیلے تھے، جب میں نے یہ بات کہی تو میں اپنی فٹنس لیول کا حوالہ دے رہا تھا اپنے کھیل کا نہیں، میں اپنے آپ کو کسی بھی ساتھی کھلاڑی سے بہتر نہیں سمجھتا، تاہم کپتان سرجیو راموس نے مضبوط طریقے سے اسکواڈ میں شامل باقی کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے رونالڈو پر زوردیا کہ وہ اس طرح کی بات نہ کہیں، ہمیں ہر اس کھلاڑی پر فخر ہے جو اسکواڈ کا حصہ ہے اور میدان میں تھوڑی بہت غلطیاں ہوجاتی ہیں تو اس میں تمام پلیئرز کی ذمے داری بنتی ہے، بہرحال رونالڈو اپنی رائے دینے میں آزاد ہیں۔

رئیل میڈرڈ کے اسٹار رونالڈو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسپین کا مضبوط سمجھا جانے والا کلب جس کے وہ رکن ہیں بارسلونا سے9پوائنٹس پیچھے رہنے کے بجائے لالیگا لیگ میں ٹاپ پوزیشن پر ہوتا، اگر ان کے ٹیم میٹس ان کے معیار کے مطابق کھیل پیش کرتے، سوشل میڈیا پر کرسٹیانو رونالڈر وہ پہلے کھلاڑی ہیں جن کے فالوورزکی تعداد 200 ملین ہو گئی ہے جو کہ لیونل میسی سے کہیں زیادہ ہے، رئیل میڈرڈ کی ٹیم ہفتے کو کھیلے جانے والے میچ میں اٹیلیٹکو میڈریڈ سے1-0سے شکست کھا گئی، یہاں تک کے کوچ زین الدین زیڈان نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کا چیلنج ختم ہوگیا۔

یہ رونالڈو کے لیے وہ دن تھا جب وہ شاید بہتر کھیل پیش نہیں کرپائے، رئیل نے چیلنج ٹائٹل کی طرف پیش قدمی کی آخری امید کو بھی اس ہار کے ساتھ خیرباد کہہ دیا، رونالڈو نے کہا کہ اگر ہر کوئی میرے معیار کا کھیل پیش کرتا تو ہم سبقت لے جاتے، ہر سال اخبارات کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ میں بکواس ہوں یا میرا کھیل اس معیار کا نہیں لیکن اعداد و شمار جھوٹ نہیں بولتے، رونالڈو نے کہا کہ پریز کی جانب سے لاکھوں یوروز کی سرمایہ کاری کے باوجود میڈرڈ کی ٹیم کے پاس ایسا اسکواڈ موجود نہیں جو ٹاپ لیول پر مقابلہ کر سکے، میں کسی بھی ساتھی کھلاڑی کی قدر کم کرنا نہیں چاہتا لیکن جب بہتر لوگ موجود نہیں ہونگے تو پھر جیتنا مشکل ہوگا۔

مقبول خبریں