حیسکو ملازمین سیفٹی اصولوں کی پابندی کریں عبدالطیف نظامانی

بجلی چوروںِ کیخلاف کارروائی میں ادارے کا ساتھ دیں، تقریب تقسیم اسناد سے دیگر کا بھی خطاب


Numainda Express November 09, 2012
حیدرآباد:عبدالطیف نظامانی، محمد اقبال قائمخانی ودیگرواپڈا ملازمین کی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو : شاہد علی/ ایکسپریس

KARACHI: حیسکو ترجمان کے مطابق ریجنل ٹریننگ سینٹر جامشورو میں 10 ہفتوں کی تربیت مکمل ہونے پر 54 ملازمین کی میںسرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

مہمان خصوصی واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے مرکزی صدر عبدالطیف نظامانی نے تربیت مکمل کرنے والوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ تمام ملازمین فیلڈ میں سیفٹی اور تکنیکی اصولوں کے مطابق کام کرنے کو یقینی بنائیں۔

بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف جاری کارروائیوں میں ملازمین ادارے کا ساتھ دیں اور ادارے کی ترقی کیلیے مل کر کام کریں۔تقریب سے پرنسپل ریجنل ٹریننگ سینٹر محمد شاہد شیخ، ہائیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یونین کے جنرل سیکریٹری محمد اقبال قائمخانی اور ڈپٹی منیجر پبلک ریلیشنز محمدصادق کُبر نے بھی خطاب کیا۔ آخر ملازمین کو سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ تقریب میں ملک سلطان، محمد اعظم، لیاقت قائمخانی، محمد ابراہیم اور ریجنل ٹریننگ سینٹر کے اساتذہ و دیگر ملازمین بھی موجود تھے۔

مقبول خبریں