ورلڈ ٹی20 بھارت سے میچ کا وینیوتبدیل نہیں کرینگےرچرڈسن

مجھے پوری امید ہے کہ یہ میچ دھرم شالا میں ہی کھیلا جائے گا، انوراگ ٹھاکر


Sports Desk March 08, 2016
مجھے پوری امید ہے کہ یہ میچ دھرم شالا میں ہی کھیلا جائے گا، انوراگ ٹھاکر:فوٹو: فائل

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے واضح کیاکہ پاکستان کے بھارت سے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میچ کا وینیو تبدیل نہیں ہوگا، یہ ایک برس قبل طے پانے والے اسٹیڈیم دھرم شالا میں ہی کھیلا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا، اس حوالے سے بی سی سی آئی اور پی سی بی کے معاملات طے ہوجائیں گے۔

دوسری جانب بھارتی بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکرنے کہاکہ پہلے بھارت کے دورے پر آئی پاکستانی سیکیورٹی ٹیم کو رپورٹ دینے دیں، اس کے بعد ہی ہم اس پر کوئی تبصرہ کریں گے، مجھے پوری امید ہے کہ یہ میچ دھرم شالا میں ہی کھیلا جائے گا۔

مقبول خبریں