کرینہ کپورکا عدم برداشت کے بیان پر عامر خان کا دفاع

شوبز ڈیسک  جمعـء 11 مارچ 2016
 عامر خان کو بہت اچھی طرح جانتی ہوں ان کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا،اداکارہ ۔ فوٹو : فائل

 عامر خان کو بہت اچھی طرح جانتی ہوں ان کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا،اداکارہ ۔ فوٹو : فائل

ممبئی: بھارت میں عدم برداشت کے حوالے سے بیان دینے پر بالی وڈ اداکار عامر خان کو مخالفین کی طرف سے جہاں اب تک شدید تنقید کا سامنا ہے وہاں خوبرو اداکارہ کرینہ کپور عامر خان کے لیے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا بن کے سامنے آگئی ہیں۔

کرینہ کپور نے عامر خان کا اس معاملے میں دفاع کرتے ہئے کہاہے کہ عامر خان کا ہر گز یہ مقصد نہیں تھا کہ بھارت میں تشدد اور عدم برداشت بڑھ رہا ہے بلکہ انھوں نے جو بھی کہا وہ ان کی بیوی کے تحفظات تھے۔

انھوں نے کہا کہ میں عامر خان کو بہت اچھی طرح جانتی ہوں وہ ایک محب وطن شخص ہیں ان کی حب الوطنی پر شک نہیں کیا جاسکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔