سنیل گواسکر نے بھارت سے میچ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا

آفریدی اور پوری ٹیم فتح کیلیے بھوکی دکھائی دیتی ہے، سنیل گواسکر


Sports Desk March 18, 2016
مہمان ٹیم ایڈن گارڈنز کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکی یہ چیزمیزبان کو نقصان پہنچا سکتی ہے، گواسکر۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

SUKKUR: پاکستان کے خلاف میچ سے قبل سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سنیل گواسکر کو بھارت کے لئے خطرے کی بو آنے لگی۔

سنیل گواسکر نے اپنے پلیئرز کو خبردار کیا کہ مہمان ٹیم ایڈن گارڈنز کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہو چکی یہ چیز میزبان ٹیم کو نقصان پہنچا سکتی ہے، گرین شرٹس نے کولکتہ میں پہلے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو ہرایا پھر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے افتتاحی معرکے میں بنگلہ دیش کو مات دی، اس سے صاف ظاہر ہے کہ پلیئرز کنڈیشنز سے واقف ہوچکے اور ہفتے کو انہیں اس کا ایڈوانٹیج حاصل ہوگا۔

سابق بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان ورلڈ کپ میں کبھی بھارت کو نہیں ہرا سکا۔ یہ بات بھی پلیئرز کے لئے تحریک کا باعث بنے گی، انھیں خود کو میزبان ٹیم کے سامنے منوانا ہوگا، آفریدی اور پوری ٹیم فتح کے لئے بھوکی دکھائی دیتی ہے، انھوں نے بھارتی بیٹسمینوں کو خاص طور پر فاسٹ بولر محمد عامر سے بچنے کا مشورہ دیا۔

مقبول خبریں