پاک بھارت میچ نئی پچ پرہوگا پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی فتح کا زیادہ امکان

بنگلادیش کیخلاف 200 کا سنگ میل عبور کرنیوالی آفریدی الیون کو اچھی بیٹنگ کیلیے سازگار حالات میسر ہونگے، کیوریٹر


Sports Desk March 19, 2016
بنگلادیش کیخلاف 200 کا سنگ میل عبور کرنیوالی آفریدی الیون کو اچھی بیٹنگ کیلیے سازگار حالات میسر ہونگے، کیوریٹر۔ فوٹو: فائل

پاکستان اور بھارت کا ورلڈ ٹوئنٹی20 میچ کولکتہ کی نئی پچ پر ہوگا، ایڈن گارڈنز میں 5مینز اور ایک ویمن فائنل مقابلے کیلیے3ٹرف تیار کیے گئے ہیں۔

آئی سی سی قوانین کے تحت مسلسل 2 روز میں ایک ہی پچ پاک بنگلہ دیش اور افغانستان سری لنکا میچ کیلیے بھی استعمال ہوچکی، اس لیے گرین شرٹس کا مقابلہ ایک نئی ٹرف پر ہوگا، کیوریٹرز کا خیال ہے کہ اس پچ میں بھی زیادہ فرق نہیں ہوگا، یہاں پہلے مقابلے میں بنگال ٹائیگرز کے خلاف 200 کا سنگ میل عبور کرنیوالی آفریدی الیون کو اچھی بیٹنگ کیلیے سازگار حالات میسر ہونگے۔

البتہ پیسرز ابتدائی اوورز میں باؤنس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، افغانستان کی بیٹنگ بھی ابتدا میں وکٹیں جلد گنوا بیٹھی تھی تاہم بعد ازاں 10اوورز میں 106رنز جڑ دیے، پاک بھارت میچ میں مجموعی طور پر باؤنس ہمواراور سلو ٹرن ہوگا جس سے بڑے ٹوٹل کی توقع کی جاسکتی ہے، دوسری اننگز میں گیند قدرے رک کر آنے کی وجہ سے یہاں پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم کی فتح کا امکان زیادہ ہوگا۔

مقبول خبریں