اوگرانے ایل این جی ٹرمینل کو 79سینٹ اضافی ادائیگی سے روک دیا

اوگرانے ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت ایل این جی منصوبے میں کمرشل شفافیت پیداکرے۔


Numainda Express March 20, 2016
اوگرانے ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت ایل این جی منصوبے میں کمرشل شفافیت پیداکرے۔ فوٹو: فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے ایل این جی ٹرمینل کو 79 سینٹ اضافی ادائیگی سے روک دیا ہے۔

اس ضمن میں اوگرا حکام نے بتایا کہ ایل این جی قیمت میں 2.5 ڈالرکے اضافے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ جس سے ایل این جی صارفین ماہانہ 6ارب روپے کے اضافی بوجھ سے بچ گئے ہیں جبکہ اوگراکا کہنا ہے کہ 12 ارب روپے کی خلاف ضابطہ درآمدکردہ ایل این جی قیمت سمیت ای سی سی منظوری کی بنیاد پر 4 کارگو کی قیمت بھی منظورکرلی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اوگرانے ہدایت کی ہے کہ وفاقی حکومت ایل این جی منصوبے میں کمرشل شفافیت پیداکرے۔

مقبول خبریں