ایشیاکپ منیجرنے ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ملبہ شاہد آفریدی پر ڈال دیا

یونس خان ورلڈ ٹی 20تک اپنی سفارشات دینے سے انکار کرچکے ہیں


Sports Reporter March 22, 2016
یونس خان ورلڈ ٹی 20تک اپنی سفارشات دینے سے انکار کرچکے ہیں:فوٹو؛ فائل

انتخاب عالم نے ایشیاکپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ملبہ کپتان پر ڈال دیا، ٹیم منیجر کے مطابق ایونٹ میں گرین شرٹس کی ہار کے ذمہ دار شاہد آفریدی ہیں۔

وہ اگر ٹاس جیت جائیں توسمجھ نہیں آتا کہ اب بیٹنگ کرنا ہے یا بولنگ، ذرائع کے مطابق انتخاب عالم نے شکیل شیخ کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کے پاس بیان جمع کرایاکہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی غیر معیاری پرفارمنس کے ذمہ دار شاہد آفریدی ہیں،اگر وہ ٹاس جیت جائیں تو ان کو سمجھ نہیں آتا کہ اب کیا کرنا ہے، پہلے بیٹنگ کی جائے یا بولنگ، پچ کو بھی صحیح طور پر سمجھ نہیں پاتے جبکہ ٹیم کا انتخاب کرنا بھی ان کے لیے جوئے شیر لانے کے مترادف ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ کمیٹی اجلاس پہلے ہی ممبران کی عدم دلچسپی کے باعث غیر سنجیدہ ہوچکا ہے، یونس خان ورلڈ ٹی 20تک اپنی سفارشات دینے سے انکار کرچکے ہیں جبکہ مصباح الحق ٹی وی پر تبصروں کے باعث اجلا س میں شرکت نہیں کررہے، اس صورتحال میں اتوار کو شیڈول کمیٹی کا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا تھا۔

مقبول خبریں