نیاکوچ کون غیرملکیوں ٹام موڈی اور ڈین جونز کے ناموں پر بھی غور

ڈین جونز نے پی ایس ایل میں وسیم اکرم کے ساتھ چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کی کوچنگ کے فرائض نبھائے تھے۔


Sports Desk March 23, 2016
ڈین جونز نے پی ایس ایل میں وسیم اکرم کے ساتھ چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کی کوچنگ کے فرائض نبھائے تھے۔فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کیلیے صلاح و مشورے تیز کر دیئے، عاقب جاوید کے ساتھ غیرملکی کوچز ٹام موڈی اور ڈین جونز کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

ڈین جونز نے پی ایس ایل میں وسیم اکرم کے ساتھ چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائٹیڈ کی کوچنگ کے فرائض نبھائے تھے، شہریار خان کو سابق کپتان نے ان کی خدمات حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ ڈین جونز کو پاکستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بھی تشویش نہیں ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے پیش نظر چیرمین پی سی بی 3 روز قبل اپنے ایک انٹرویو میں کوچ کی تبدیلی کا اشارہ دے چکے ہیں۔

مقبول خبریں