دفتری فرنیچرکی درآمدپرعائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں مزید10تا15فیصد اضافہ

ایلمونیئم الائے پر دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق 30جون 2016تک رہے گا۔


Numainda Express March 24, 2016
ایلمونیئم الائے پر دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق 30جون 2016تک رہے گا۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

وفاقی حکومت نے دفتری استعمال کے دھاتی و لکڑی کے بنے فرنیچر، فلو اسٹینڈنگ لیمپ، پلاسٹک کے فرنیچر سمیت دیگر اشیا کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی میں مزید دس سے پندرہ فیصد اضافہ کردیا ہے۔

اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے گزشتہ روز باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن نمبر 236(I)/2016 جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت 24جون 2014کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر 568(I)/2014 میں ترامیم کردی گئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ جن اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا اس کا اطلاق 30 جون 2016 تک رہے گا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کیے جانے والے اس ترامیمی ایس آر او میں بتایا گیا ہے کہ دفتری استعمال کے دھات سے بنے ہوئے فرنیچر، لکٹری سے تیارہ شدہ دفتری فرنیچر سمیت دیگر اقسام کے فرنیچر اور مونو کروم، کے علاوہ پلاسٹک کے فرنیچر کی درآمد پر عائد کردہ ریگولیٹری ڈیوٹی15فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ بانس اور رتن پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی 20فیصد سے بڑھا کر35 فیصد الیکٹرک ٹیبل، ڈیسک بیڈ، سائیڈ لیمپ اور فلور اسٹینڈنگ لیمپ پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی دس فیصد سے بڑھا کر 25 فیصد کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایلمونیئم الائے پر دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔ اس نوٹیفکیشن کا اطلاق 30جون 2016تک رہے گا۔

مقبول خبریں