گلیمرس کردار میرے لیے خطرناک ہوسکتاہے ،ریچا چڈا

شوبز ڈیسک  جمعرات 31 مارچ 2016
ایک مختصر فلم لکھی ہے تاہم اسے بنانے کا وقت نہیں ملا ہے، ریچا چڈا  فوٹو: فائل

ایک مختصر فلم لکھی ہے تاہم اسے بنانے کا وقت نہیں ملا ہے، ریچا چڈا فوٹو: فائل

ممبئی:  بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈا نے کہا ہے کہ گلیمرس کردار میرے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رچا چڈا جو فلم ’’کیبرے ‘‘ میں کیبرے ڈانسر کا کردار نبھارہی ہیں کا کہناہے کہ وہ گلیمرس کردار ادا کرتے ہوئے محسوس کر رہی ہیں کہ یہ ان کے لیے خطرناک ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ وہ خود کوصرف فلم اور ٹی وی تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتیں بلکہ اداکاری کے علاوہ بھی کچھ دلچسپ کرنا چاہتی ہیں ۔ رچا چڈا نے بتایاکہ انھوں نے ایک مختصر فلم لکھی ہے تاہم اسے بنانے کا وقت نہیں ملا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔