ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس سرفراز مرچنٹ نے شواہد ایف آئی اے کو فراہم کردیئے

ایف آئی اے حکام نے سرفراز مرچنٹ سے ایک گھنٹے تک سوالات کیے گئے، ذرائع


ویب ڈیسک April 04, 2016
چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ ماہ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ فوٹو: فائل

منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی معاونت کے لیے سرفراز مرچنٹ لندن سے پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے ایف آئی اے حکام کو شواہد فراہم کردیئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرفراز مرچنٹ اپنے ہمراہ وہ شواہد بھی لائے جن کی بنیاد پر اسکاٹ لینڈ یارڈ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور دیگر رہنماؤں کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس کے ملزم سرفراز مرچنٹ نے اپنا بیان ایف آئی اے کو ریکارڈ کرادیا ہے جب کہ ایم کیوایم کو ''را'' سے فنڈنگ کے ثبوت بھی ایف آئی اے حکام کے حوالے کردیئے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے حکام نے سرفراز مرچنٹ کا بیان دفعہ 161 کے تحت درج کیا اور اس دوران ان سے ایک گھنٹے تک سوالات کیے گئے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ ماہ ایف آئی اے کی خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی جس کی سربراہی ڈی جی ایف آئی اے مظہر کاکا خیل کررہے ہیں۔

مقبول خبریں