یوراج سنگھ نے بھی اپنی زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی ظاہر کردی

میں فلم کے ذریعے اپنی کہانی بیان کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں مگر ایسا ریٹائرمنٹ کے بعد ہی ہوسکے گا، بھارتی آل راؤنڈر


Sports Desk May 02, 2016
میں فلم کے ذریعے اپنی کہانی بیان کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں مگر ایسا ریٹائرمنٹ کے بعد ہی ہوسکے گا، بھارتی آل راؤنڈر۔ فوٹو: فائل

بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے بھی اپنی زندگی پر فلم بنانے میں دلچسپی ظاہر کردی تاہم وہ کہتے ہیں کہ ایسا وہ ریٹائرمنٹ کے بعد ہی کریں گے۔

ملکھا سنگھ پر فلم کی کامیابی کے بعد بالی ووڈ میں اسپورٹس اسٹار پر فلمیں بنانے کا سلسلہ شروع ہوا، باکسر میری کوم پر بننے والی فلم نے بھی بے مثال کامیابی حاصل کی جس کے بعد فلسمازوں کی توجہ کرکٹرز کی جانب مبذول ہوئی، سابق کپتان اظہر الدین اور موجودہ ٹوئنٹی 20 و ون ڈے قائد مہندرا سنگھ دھونی پر بننے والی فلمیں تکمیل کے مراحل میں ہیں جبکہ لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر پر بھی فلم کا آغاز ہوگیا ہے۔

اب یوراج سنگھ نے بھی اس فہرست میں شامل ہونے پر آمادگی ظاہر کردی ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے بھی اس میں کافی دلچسپی ہے لیکن فی الحال میری ترجیح صرف کرکٹ اور میں اسی پر ہی اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہوں، میں فلم کے ذریعے اپنی کہانی بیان کرنے میں دلچسپی رکھتا ہوں مگر ایسا ریٹائرمنٹ کے بعد ہی ہوسکے گا۔

مقبول خبریں