حیدرآباد سندھ ہائی کورٹ بار کے انتخابات آج ہو نگے

پولنگ صبح 9 سے ایک گھنٹے کے وقفے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔


Numainda Express November 17, 2012
بار کے 829 ممبران میں سے صرف611 نے واجبات جمع کرائے ہیں. فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کے انتخابات آج ہوں گے ، جس کے لیے وکلاء کی سرگرمیاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، امیدواروں میں جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔

الیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد سچل اعوان نے ایکسپریس کو بٍتایا کہ صدر کے عہدے کیلیے اللہ بچایو سومرو، ظہور احمد بلوچ، محمد یوسف لغاری۔ نائب صدر کے لیے محمد لطف اللہ آرائیں، جگدیش رام چند ملانی، جاوید اقبال لغاری۔ جنرل سیکریٹری کے لیے ایاز حیسن تنیو، اورنگ زیب تالپور، حمید اللہ ڈاہری جبکہ لائبریری سیکریٹری کے لیے مظہر میمن، محمد ارشد پٹھان، محمد اسلم بھٹی اور ولی محمد کھوسو۔خزانچیکے لیے غلام اصغر میر بحر، محمد علی رند، محمد آصف شیخ، سید حماد علی شاہ اور سید شہزاد علی شاہ۔

جوائنٹ سیکریٹری کے لیے عشرت علی لوہر، پروین چاچڑ، سجاد چانڈیو، ایاز کریم میمن اور منیجنگ کمیٹی کے 7 ارکان کے لیے 16 امیدوار اشفاق علی خاصخیلی، اطہر انور سومرو، بشیر احمد عالمانی، بلاول احمد گھنیو، غلام حیدر میمن، غلام محمد سومرو، انعام علی ملک، مس شمیم مغل عرف شمع مس عشرت بانو، مولا بخش ناریجو، محمد حسن مشوری، نور احمد میمن، نور الامین سپیو، سجاد علی رند، سنتوش کمار جے کلال اور واحد بخش لغاری میں مقابلہ ہوگا ۔ بار کے 829 ممبران میں سے صرف611 نے واجبات جمع کرائے ہیں اس طرح وہی ووٹرز ہیں، پولنگ صبح 9 سے ایک گھنٹے کے وقفے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

مقبول خبریں